سعودی سکول میں کھانا کھانے پر 27 طالب علموں کی حالت خراب

06:39 PM, 9 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ریاض: سعودی عرب کے علاقے ارار میں لڑکوں کے مڈل سکول کے کیفیٹیریا میں کھانا کھانے سے27 طالب علموں کو حالت خراب ہو گئی جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس بارے میں ہمیں کال موصول ہوئی کہ سکول کے کیفیٹیریا سے27 طالب علموں کی کھانا کھانے کے باعث حالت خراب ہو گئی ہے۔

 انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاہے جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں