آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ  کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں داخلی سلامتی اورخطےکی صورتحال پرغور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک افغان سرحد اور ایل او سی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ شرکاء نے آپریشن رد الفساد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا.شرکاءکی قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ کور کمانڈرزکانفرنس میں فوجی عدالتوں کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی۔کور کمانڈرز کانفرنس  میں نیوزلیکس پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کی اب تک کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد کسی رنگ، نسل یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ یہ دہشتگردوں کے خلاف ایک جامع آپریشن ہے۔ جس میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی جائی گی۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔