شیلٹر ہوم میں آتشزدگی کے باعث 19 نو عمر لڑکیاں جھلس کر ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئیں

شیلٹر ہوم میں آتشزدگی کے باعث 19 نو عمر لڑکیاں جھلس کر ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئیں

05:52 PM, 9 Mar, 2017

گوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا کے دارالحکومت میں بچوں کے شیلٹر ہوم میں آتشزدگی کے باعث 19 نو عمر لڑکیاں جھلس کر ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں بچوں کے شیلٹر ہوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی.

جس کے نتیجے میں وہاں موجود 19 کم عمر لڑکیاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں جب کہ 25 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے فوراً بعد فائربریگیڈ نے موقع پہ پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں