ایمانداری کی ایسی مثال جو حیران کردے

ریاض : سعودی عرب کے شہر الاحساءمیں حال ہی میں ایک شہری کی طرف سے 10 ملین ریال کی رقم سیکیورٹی حکام کے حوالے کرنے پرسوشل میڈیا پر اس کے اقدام کو غیرمعمولی پذایرائی ملی ہے۔

05:50 PM, 9 Mar, 2017

ریاض : سعودی عرب کے شہر الاحساءمیں حال ہی میں ایک شہری کی طرف سے 10 ملین ریال کی رقم سیکیورٹی حکام کے حوالے کرنے پرسوشل میڈیا پر اس کے اقدام کو غیرمعمولی پذایرائی ملی ہے۔ شہری دفاع کی طرف سے خطیر رقم حکام کے حوالے کرنے والے شہری حامد المہمیزی کی عزت وتکریم کی گئی۔ مقامی اسکول کے سیکیورٹی گارڈ حامد المہمیزی کو ایک کروڑ ریال کی رقم راستے میں پڑی ملی۔

اس نے اٹھا کر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دی۔لمہمیزی کے اس اقدام پر پولیس کی طرف سے اسے اظہار تشکر کا سرٹیفکیٹ دینے کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں کی ایک ٹوکری بھی بہ طور تحفہ پیش کی گئی۔ 

مزیدخبریں