سنی لیون آپکی سوشل میڈیا ایموجی میں بھی جلوہ گر ہوں گی

03:37 PM, 9 Mar, 2017

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی بولڈنیس کی وجہ سے بہت مشہور ہیں اور ہندی سینما میں اپنا نام بنا چکی ہیں۔بہت سے آئٹم سونگز اور فلموں میں کام کرنے کے بعد اب سنی آپ کے واٹس ایپ،فیس بک،ہینگ آﺅٹ اور ہائک وغیرہ جیسی سوشل جگہوں پر بھی آپ کے ساتھ ہوں گی۔

سنی لیون نے ایموجی فائی کے ساتھ مل کر ایک معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق سنی کی ایموجیز بنیں گی جو دیگر ایموجیز کی طرح آپ کے ایموجی سیکشن میں شامل ہوں گی۔سنی کو فیچر کرتے یہ تمام سٹیکرز گوگل پلے سٹور اور ایپ سٹور پر بھی موجود ہوں گے جہاں سے صارفین ان کو ڈاﺅن لوڈ کر سکیں گے.

واضح رہے کہ ایموجی فائی ایک سافٹ وئیر اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر مبنی ایسی ٹیم ہے جس کو اس پراجیکٹ کے لیے پہلے ہی  حیدر آباد میں موجود ایک آرگنائزیشن سے فنڈنگ مل چکی ہے اور اب سنی سے فائنل میٹینگز جاری ہیں۔

مزیدخبریں