نئی دہلی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ترجمان نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ساتھ سیریز کھلینے کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان کا کہنا تھا اس حوالے سے تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور شاہ رخ خان کی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے بھی اس حوالے سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
واضح رہے اس سے پہلے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاہ رخ خان نے پاکستان سپر لیگ میں فتح حاصل کرنے والی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے تجویز پیش کی تھی کہ پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کرائی جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں