کراچی: سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ پراسیکرٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس تیار ہے۔ چیئرمین نیب دستخط کر دیں تو ریفرنس داخل کر دینگے جس پر عدالت نے نیب کو اس حوالے سے 25 مارچ تک ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے رپورٹ بھی پیش کی۔ سپریم کورٹ نے انکوائری کمیٹی کو دس اپریل تک انکوائری مکمل کرنے کی آخری مہلت دی جبکہ پولیس میں خریداری اور غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیف سیکرٹری، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر افسران کے خلاف کاروائی کر کے دو ماہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں