لاس اینجلس: ہالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز‘ کی خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے اپنے فرانسیسی شوہر رومین ڈوریاک سے طلاق کے لیے کاغذات عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں۔
32 سالہ اداکارہ کی شادی 2014 میں ہوئی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اسکارلٹ کے شوہر سے بریک اپ کی خبریں جنوری سے آ رہی تھیں۔ ڈوریاک کے وکلا نے اس طلاق کو صدمہ قرار دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں