بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریگی

12:27 PM, 9 Mar, 2017

لاہور : بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم پاکستان سپانسر کی تلاش میں ہے۔ سپانسر ملنے کی صورت میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ورلڈ ٹی 20 کے دوران دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملات طے ہوگئے تھے اور بھارت نے رواں سال کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے پاس فنڈز کا مسئلہ ہے ہم سیریز کیلئے سپانسر کی تلاش میں ہیں ‘ سپانسر جونہی ہمیں ملے گا دونوں ممالک کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دیں گے.

مزیدخبریں