اسلام آباد :چینی کمپنی پرو ٹرولی کا نیا ڈارلنگ نامی اسمارٹ فون ب دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں فرنٹ اور بیک پر 360 ڈگری کیمرے دیئے گئے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنے چاروں طرف کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ اور انہیں فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں جہاں 360 ڈگری فوٹوز اور ویڈیوز کو سپورٹ حاصل ہے۔
اس فون کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ یہ دیگر سے مختلف ہے جس کی وجہ اس کے فرنٹ اور بیک کیمرے ہیں جن کا لینس بہت بڑا ہے۔چونکہ آج کل 360 ویڈیوز اور تصاویر کافی مقبول ہورہی ہیں لہذا اس طرح کا فون صارفین کی توجہ با آسانی اپنی جانب کھینچ سکتا ہے۔اس فون کے دو ورژن سامنے آئے ہیں .
جن میں سے ایک اسٹینڈرڈ ماڈل جبکہ دوسرا گلیٹزیر ماڈل۔دونوں فونز میں لگ بھگ ایک جیسے فیچز ہیں جیسے 5.5 انچ اسکرین، میڈیا ٹیک پراسیسر، فور جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج، بیک اور فرنٹ پر 13 میگا پکسل کے کیمرے اور 3650 ایم اے ایچ بیٹری۔
اور ہاں ان دونوں میں فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ ساتھ فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔اسٹینڈرڈ ماڈل کی قیمت 500 جبکہ دوسرے کی 800 ڈالرز ہے جنھیں فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گ