بنگلور: آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلیا ٹیم پر چیٹنگ کے الزامات لگانے پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا تاہم تیسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں کپتانوں سے بات کی جائے گی کہ ایے اقدامات سے باز رہیں جو کرکٹ قوانین کے برخلاف ہوں۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ختم ہونے والے حالیہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیوی قائد کی جانب سے ریویو لینے کے لیے ڈریسنگ روم سے رجوع کرنے پر بھارتی کپتان آگ بگولہ ہو گئے۔
کہتے ہیں یہ اقدام کرکٹ کے اصولوں کے منافی ہے اور وہ اسے چیٹنگ تصور کرتے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے بھی اپنی غلظی تسلیم کرتے ہوئے وجہ غیر دماغی کو قرار دے دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں