کریتی سینن کی چھوٹی بہن بھی فلم انڈسڑی میں آنے کیلئے پر تولنے لگی

09:54 AM, 9 Mar, 2017

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن کی چھوٹی بہن نوپر سینن بھی ان کے نقش قدم پر چلنے لگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوپر سینن سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین سے دبئی میں ہونیوالی ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی اور یہ دونوں پارٹی میں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

 اس پارٹی میں  سابق مس ورلڈ سشمیتا سین اور کریتی سینن بھی موجود تھیں۔ ان دونوں کے حوالے سے چہ موگوئیاں کی جاری ہیں کہ کہیں یہ ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر تو نہیں ہونے والے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں