لاہور: محبت میں ناکامی، نوجوان کی پارکنگ پلازہ سے چھلانگ لگا کر خودکشی

08:40 AM, 9 Mar, 2017

لاہور: پولیس کے مطابق واقعہ لبرٹی چوک کے قریب پیش آیا۔ جہاں مصطفیٰ نامی کار سوار نوجوان نے لبرٹی پارکنگ پلازہ کے تیسرے فلور پر اپنی گاڑی پارک کی۔ اسی دوران مصطفیٰ کی گاڑی میں بیٹھی اپنی دوست سے تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے پلازہ سے چھلانگ لگا دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمی نوجوان کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں