لاہورکے علاقے نشتر میں داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ سے شخص جاں بحق

08:07 AM, 9 Mar, 2017

لاہور : نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاون میں داماد نے بچوں کے جھگڑے پر سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آصف ٹاون میں ملزم ذیشان نے بچوں کی لڑائی پر طیش میں آکر اپنے سسرال والوں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے ملزم کے 4برادر نسبتی اور ساس زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہارون دم توڑ گیا ہے۔ دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق ایکزخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں