دبئی (جانب منزل نیوز)آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر مبنی صارفین بھی کافی سرگرم ہیں۔
مگر یہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خواتین کے اواتار کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد ہوگا۔ جی ہاں واقعی دنیا میں پہلی بار اے آئی مس ورلڈ نامی مقابلہ حسن کا انعقاد ہو رہا ہے۔
اس مقابلے کے لیے 10 اے آئی ڈیجیٹل خواتین کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔
مئی 2024 سے شروع ہونے والے مقابلے کے لیے اے آئی سے تیار کردہ 1500 ماڈلز کے نام بھیجے گئے تھے جن میں سے جانچ پڑتال کرکے 10 ڈیجیٹل اواتار کا انتخاب کیا گیا۔
یہ 10 اے آئی ماڈلز 20 ہزار ڈالرز کے انعام کے لیے مقابلہ کریں گی۔ 10 میں سے 2 فائنلسٹ کا تعلق ترکیہ سے ہے جبکہ ایک بنگلا دیشی ہے۔