نئی دہلی :بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔
بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر ) میں ہوئی، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔
جے شنکر، راج ناتھ، امیت شاہ سمیت کابینہ کے منتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا، اپوزیشن کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے اور معروف صنعتکار مکیش امبانی بھی شریک تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت کئی ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔