نیویارک میں بارش، پاک بھارت میچ تاخیر کا شکار

نیویارک میں بارش، پاک بھارت میچ تاخیر کا شکار

ںیویارک : پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں  وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ اس وقت بارش رکی ہوئی ہے  تاہم میچ تاخیر کا شکار ہے۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نیسا کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا  تاہم نیسا کاؤنٹی میں مطلع ابر آلود رہا  جہاں  آج صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے ۔ 

بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا ۔ میچ اب ساڑھے سات کی بجائے آٹھ بجے شروع ہوگا۔