شہباز شریف تین ماہ میں اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں: منظور وسان

شہباز شریف تین ماہ میں اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں: منظور وسان

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پھر نیا خواب دیکھ لیا، ملکی سیاست میں تین ماہ کا انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔

سیاسی خوابوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے کراچی میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ پاکستانی سیاست کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم اسمبلی تحلیل کر دیں جبکہ صوبائی اسمبلی اپنی مدت پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کےامکانات نہیں ہیں ، نیا سیٹ اپ جو بھی ہو گا تب کی تب دیکھی جائے گی لیکن سابق چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر سیاستدانوں کیلئے کوئی سازگار ماحول نہیں ہے ۔

منظور وسان نے کہا کہ سائفر ریلیف میں پی ٹی آئی والوں کو خوش نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو عارضی ریلیف ملا ہے، سابق چیئرمین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، ایسے ریلیف ملتا بھی اور واپس بھی ہو جاتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں