آزاد کشمیر: جیپ دریائے نیلم میں جاگری ، 10 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر: جیپ دریائے نیلم میں جاگری ، 10 افراد جاں بحق
سورس: File

شاردہ :  کیل سے تاؤبٹ جانے والی لینڈ کروزر گاڑی تاوبٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری۔   حادثے کا شکار ہونے والی لینڈ کروزر سیاح اور بکروال سوار تھے۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

نیو نیوز کے مطابق   گاڑی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سیاح اور مقامی افراد شامل تھے جو کیل سے تاؤبٹ جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز دریائے نیلم سے نکال لی گئی ہیں۔ زخمیوں  کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 

 زندہ بچ جانے والے چاروں افراد کا تعلق نیلم ویلی کے علاقے پھلاوئی سے ہے جو گاڑی کی چھت پر سفر کر رہے تھے۔ ڈرائیور سمیت ایک سیاح اور ایک بچے کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں