وزیراعلیٰ پنجاب کا وزارتوں اور محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ، فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی

03:40 PM, 9 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کا وزارتوں اور محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ، فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا، وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔


ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا جبکہ ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش بھی پیدا ہوگی۔

مزیدخبریں