چوری کی انوکھی سزا، ٹریڈ مل پرورزش کرادی ،ویڈیو وائرل

10:12 AM, 9 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

مدھیہ پردیش:چور کو ٹریڈ مل کر دوڑ لگانے کی انوکھی سزادی گئی۔ چور کو چوری کرنا مہنگا پڑگیا، وہ  ایک جم میں چوری کی نیت سے داخل ہوا لیکن پکڑے جانے پر مالک نے  اس کی ٹریڈ مل کر دوڑ لگوادی ۔ ٹریڈ مل پر دوڑ لگانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ 

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع دتیا میں ایک جم میں داخل ہونے والے چور کو وہاں کے مالک نے رنگے ہاتھوں نہ صرف پکڑا بلکہ اس سے ورزش بھی کروائی۔ویڈیو کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جم کے مالک نے چور کو پکڑ کے اسے ٹریڈمل (دوڑنے کی مشین) پر ورزش کرائی جس کی اُسے بالکل توقع نہیں ہوگی۔

چور دکان کے شٹر کے نیچے سے داخل ہوکر وہاں کا جائزہ لے رہا تھا۔ مگر چور کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس پر جم کے مالک کی نظر تھی۔ جم کے اونر نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں چور کو اندر داخل ہوتا دیکھ لیا تھا۔
جم کا مالک چور کو دیکھتے ہی آدھی رات کو اپنے گھر سے بھاگا اور وہاں پہنچ کراس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس کے حوالے کرنے سے قبل جم اونر نے چور سے ورزش بھی کروائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

مزیدخبریں