غزہ میں اسرائیل کی بربریت  جاری ، بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید

09:30 AM, 9 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ : غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 200 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے ہسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کےلیے ہسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔

مزیدخبریں