گورنر ہاؤس سندھ میں بڑی سکرین پر پاک، بھارت میچ دکھانے کا انتظام

08:04 AM, 9 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:گورنر ہاؤس سندھ میں بڑی سکرین پر پاک، بھارت میچ دکھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔ گورنر ہاؤس سندھ میں 20 ہزار شائقین کرکٹ کے لیے بڑی سکرین پر میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام پاک، بھارت میچ دیکھنے کے لیے گورنر ہاؤس آئیں، شہریوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام ہے۔

گورنر ہاؤس میں میچ دکھانے کے لیے 3 بڑی اسکرینیں لگادی گئی ہیں جبکہ 5 ہزار جھنڈے بھی تیار ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم آج بھارت کے خلاف جان لڑادے گی، قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں