لیپ ٹاپ سکیم کے لیے پانچ ارب روپے مختص

07:29 PM, 9 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے موجودہ اخراجات کی مد میں 65 ارب اور ڈیویلپمنٹ اخراجات کی مد میں 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تعلیم کی شعبے میں مالی معاونت کے لیے پاکستان انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لائے جانے کی تجویز ہے، جس کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈ میرٹ کی بنیاد پر ہائی سکول اور کالج کے طلبا و طالبات کو وظائف فراہم کرے گا۔

لیپ ٹاپ سکیم کے تحت حکومت آئندہ مالی کے لیے ایک لاکھ لیپ ٹاپس کی میرٹ کی بنیاد پر طلبا کو دیے جانے کی تجویز ہے۔ اس سکیم کے لیے 10 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔

وویمن امپاورمنٹ کے لیے پانچ ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں