اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس کی رعایتی شرح جو اعشاریہ پچیس فیصد ہے اسے تیس جون 2026 تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے چوبیس ہزار ڈالر تک سالانہ برآمدات پر فری لانسرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور گوشواروں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا آئی ٹی اور اس کی خدمات فراہم کرنے والوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی برآمدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کو بغیر کسی ٹیکس کے درآمد کر سکیں گے ان درآمدات کی حد پچاس ہزار ڈالر سالانہ مقرر کی گئی ہے آئی ٹی کی سیلز ٹیکس کی شرح پندرہ فیصد سے پانچ فیصد کر دی گئی ہے۔