وفاقی بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا 

07:22 PM, 9 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی بجٹ 2023-24 میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی مد میں بھیجی جانے والی رقوم کی مدد سے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ دو فیصد ’فائنل ٹیکس‘ کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ترسیلات زر کارڈز کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالرز سے زائد ترسیلات بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔

اس کیٹیگری کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی: ایک غیرممنوعہ بور لائسنس، پاسپورٹ کی سہولت، پاکستانی سفارتخانوں میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی، پاکستانی ایئرپورٹس پر فاسٹ ٹریک ایمگریشن کی سہولت دی جا رہی ہے۔ 

ریمیٹینس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے سکیم کا اجرا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں