خبردار ہوشیار،شمالی امریکہ میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی

05:56 PM, 9 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کیوبک : کینیڈ کے جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ  سے  شمالی امریکہ میں ایئر کوالٹی ایڈوائزری کی گئی ہے۔ کینیڈا کے صوبے کیوبک میں 150 مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں  کی جاری ہیں جس سے لگ بھگ 38 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ اس وجہ سے شمالی امریکہ میں بھی ایئر کوالٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اور لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیاگیا ہے۔ 

ایڈوائزری کے مطابق جو شخص گھر سے باہر نکلے وہ ماسک کا استعمال کرے۔ اس طرح سے کووڈ کے بعد اب شمالی امریکہ میں دوبارہ لوگ ماسک پہنے نظر آرہے ہیں۔ہیلتھ آفیشلز کے مطابق گھر سے زیادہ وقت باہر گزارنا سانس کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ جنوبی کیرولینا، اوہائیو،انڈیانا، مشی گن میں بھی  ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق   کیوبک سے اب تک متاثرہ علاقے سے  سینکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔امریکا کے صدربائیڈن نے بھی  اس حوالے سے کینیڈا کے وزیراعظم  ٹروڈو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ کینیڈا کے جنگلات میں آگ سے دھویں کے باعث حد نظر کم ہونے کی وجہ سے پروازیں روکی گئی ہیں۔

مزیدخبریں