لاہور: آئی سی سی نے چیمپینزٹرافی کی میزبانی پاکستان سے منتقل کر کے امریکااورویسٹ انڈیزکو دینےپرغورکرنا شروع کر دیا۔ ایونٹ منتقلی کےبدلے پاکستان کرکٹ بورڈ بھاری معاوضہ وصول کرےگا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھن سکتی ہے اور یہ ایونٹ پاکستان سے منتقل کر کے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔
نیوز 18 کے مطابق پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان سے باہر جانے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ وصول کرے گا۔
2024 اور 2025 کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ایونٹس کا ممکنہ طور پر تین طرفہ بارٹر کارڈ پر ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کو میزبانی دینے کے بدلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاوضہ دیا جا سکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ابھی یہ تجویز متعلقہ کرکٹ بورڈز، آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان محض زبانی بحث کا موضوع ہے جبکہ آئی سی سی میڈیا رائٹس سائیکل کے نشریاتی ادارے مجوزہ خیال سے متفق ہیں۔
آئی سی سی نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اگلے سال ہونے والے ایونٹ کو دوسرے ملک منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ( یو کے) کو اگلے سال ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ مشترکہ طور پر 2030 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، اگر اگلے سال کا ایونٹ برطانیہ میں منعقد ہوا تو 2030 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ کی میزبانی کر سکتے ہیں۔