فن لینڈ کے کروڑ پتی کو امیر ہونا مہنگا پڑ گیا

02:02 PM, 9 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

میری ہیم: فن لینڈ کے ایک کروڑ پتی   بزنس مین پر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر دنیا کا سب سے زیادہ  جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
 

تفصیلات کے مطابق کروڑ پتی بزنس مین اینڈرس وِکلوف  کو تیز رفتاری کے باعث ایک لاکھ اکیس ہزار  یورو  (جو پاکستانی روپوں میں تقریبا  تین کروڑ سڑسٹھ لاکھ بنتے ہیں)کے برابر حیران کن جرمانہ کیا گیا۔  اس کے ساتھ ساتھ  اینڈرس کا  ڈرائیونگ لائسنس بھی دس دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔

اینڈرس وِکلوف کاکہنا تھا  کہ"مجھے اس معاملے پر واقعی افسوس ہے اور امید ہے کہ یہ رقم کسی بھی صورت میں  سرکاری خزانے کے ذریعے صحت  کے معاملات کے لیے استعمال کی جائے گی۔‘‘

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اینڈرس وکلوف کو جرمانہ عائد کیا گیا ہو،    2018 میں اینڈرس پر  63 ہزار چھ سو اسی یورو  جبکہ  2013 میں  تیز رفتاری کے جرم میں 95 ہزار  یورو  کا  جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے فن لینڈ میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے جرمانے جرم کی شدت اور مجرم کی آمدنی پر مبنی ہوتے ہیں، جسے پولیس اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے مرکزی ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا بیس سے جوڑ کر فوری طور پر چیک کر سکتی ہے۔

 فن لینڈ کے نظام کے تحت ایک دن  کے جرمانہ کا حساب مجرم کی یومیہ آمدنی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ ڈرائیور حد رفتار سے زیادہ جتنی رفتار رکھے گا اسے اتنے ہی دن کا جرمانے عائد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں