موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لْک مستحکم سے منفی کردیا

11:13 PM, 9 Jun, 2022

 اسلام آباد:معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے5 پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لْک مستحکم سے منفی کردیا۔موڈیز نے5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بی 3 کردی ہے، 5 بینکوں کا آؤٹ لْک مستحکم سے منفی ہوگیا ہے، اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کا اقتصادی آؤٹ لْک بھی مستحکم سے منفی کیا تھا۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کردی گئی ہے، غیرملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیریقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی ہے۔موڈیزکا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث بیرونی معاشی صورت حال بگڑ رہی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤبڑھا ہے،سیاسی خطرات کی وجہ سے معاشی مستقبل غیریقینی دکھائی دے رہا ہے۔

مزیدخبریں