صدر کے اعتراضات مسترد ، الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی بل منظور

09:35 PM, 9 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی بل 2022 کو کثرت رائےسےمنظور کر لیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی طرف سے لگائے گئے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا گیا ہے۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے ایوان میں ترمیمی بل پیش کیے جو کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ایوان نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی بھی منظوری دی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ صدر نے یہ بل مزید بحث کے لیے واپس کیا صدر نے اپنے اختیار سے انحراف کیا امید نہیں تھی کہ صدر آئین سے انحراف کریں گے۔  صدر مملکت بظاہر کسی پارٹی کے صدر لگتے ہیں۔ صدر کے خدشات بے معنی بے وزن ہیں۔ الیکشن کمیشن کے خط پر موجودہ قانون ساِزی کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ناموس رسالتﷺکیلئے ہر چیز قربان کر سکتے ہیں ناموس رسالتﷺپرایوان سےمشترکہ قرارداد منظور ہونی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے سوال اٹھایا کہ اس ہاؤس میں شاہ محمودقریشی نے کہا میں استعفیٰ دیتا ہوں کیا شاہ محمود کا استعفیٰ آ گیا ہے؟

مزیدخبریں