مستعفی پی ٹی آئی ایم این ایز کی پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش، عالیہ حمزہ گیٹ پر چڑھ گئیں 

07:20 PM, 9 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ایم این ایز نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج  کیا ۔عالیہ حمزہ گیٹ  پر چڑھ گئیں اور گیٹ پھلانگنے کی کوشش کی ۔

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ میں داخل ہو نے کی کوشش کر رہی تھیں جس پر پولیس نے پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیے۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے آج مشترکہ اجلاس بلایا تھا اور اجلاس میں الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں