اسلام آباد : پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ایم این ایز نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا ۔عالیہ حمزہ گیٹ پر چڑھ گئیں اور گیٹ پھلانگنے کی کوشش کی ۔
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ میں داخل ہو نے کی کوشش کر رہی تھیں جس پر پولیس نے پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آج مشترکہ اجلاس بلایا تھا اور اجلاس میں الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔