اسلام آباد: نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے قیام کا بل 2022 سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے نیشنل رحمتہ العالمین و خاتم النبین اتھارٹی بل 2022ءکی تحریک پیش کی۔
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی جانب سے مالی ذمہ داری اور قرض حد ترمیمی بل 2022 پیش گیا اور ایوان کی جانب سے دونوں بل ہی اکثریت سے منظور کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق بل پیش ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔