وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل

11:19 AM, 9 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، سی سی پی او اورڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے پر رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پرجواب طلب کر لیا ہے۔ 
واضح رہے کہ کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں موقف اختییار کیا گیا تھا کہ لاہور سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے کورٹ فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

مزیدخبریں