امریکی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 4 فوجی ہلاک

10:06 AM, 9 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کیلی فورنیا: امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں لڑاکا فوجی  طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا طیارہ میکسیکو کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، ایم وی 22 بی اوسپرے طیارے میں 5 فوجی سوار تھے جن میں سے 4 فوجی ہلاک ہو گئے  جبکہ ایک فوجی لاپتہ ہے جس  کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اس میں ایٹمی مواد موجود تھا تاہم امریکی فوجی حکام نے وضاحت جاری کی ہے کہ طیارے میں ایٹمی مواد موجود ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق فوری تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں