حکومت کا بنایا ہوا بجٹ ہمیں قبول نہیں ، بلاول بھٹو زرداری

11:27 PM, 9 Jun, 2021

کراچی ، چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ بلاول بھٹو نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر بھی تحفظات کا اظہار  کیا ہے ۔ 

ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  سلیکٹڈ وزیراعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے قبول نہیں کریں گے،  پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خوش کرنے کے لیے بجٹ میں 68 ارب روپے رکھے گئے اور وبا سے بچاؤ کے لیے صرف 5 ارب روپے کے فنڈز رکھنا عوام دشمنی ہے ۔

انہوں نے  بجٹ میں صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں