اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کورونا کی ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ویکسین خوراکیں خریداری یا امداد کی مد میں آئیں جن میں سائنو فارم، سائنوویک، کین سائنو، ایسٹرازنیکا اور فائزر ویکسین شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ یکم فروری کو پہنچی ، پاکستان کو 67 لاکھ 20 ہزار سائنو فارم ویکسین کی خوراکیں موصول ہوئیں جبکہ 50 لاکھ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں آئیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان کو 12 لاکھ 40 ہزار اسٹرازنیکا ویکسین کی خوراکیں ملیں جبکہ کین سائنو ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں ملیں اور اس کے علاوہ پاکستان کو فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں بھی ملیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں
11:13 PM, 9 Jun, 2021