ریاض ، رمضان المبارک سے اب تک 49 پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کردیا گیا۔سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق مدد پر پاکستانی فلاحی شخصیات کے شکر گزار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کہا ہے کہ رمضان سے اب تک 49 پاکستانی قیدیوں کوجیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔
بلال اکبر کا کہنا تھاکہ ’حق خاص' کے چار مزید کیسز کو حل کر لیا گیا ہے جس کے بعد رمضان سے اب تک 49 پاکستانی قیدیوں کوجیلوں سے رہا کیا گیا ہےجبکہ 53 مزید کیسز کا حل ہونا باقی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق مدد پر پاکستانی فلاحی شخصیات کے شکر گزار ہیں۔