کراچی, شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں لاپتہ بزرگ خاتون کو پراسرار طور پر دفن کر دیا گیا
تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں خاتون کے مبینہ قتل کے شبے میں درگاہ کے مجاور کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق شوہر نے اہلیہ کی گمشدگی پر کھوکھراپار تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس خاتون کے فون ریکارڈ کی مدد سے درگاہ کے مجاور تک پہنچی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یکم مئی کو آخری مرتبہ سعود آباد میں درگاہ پر گئی تھیں،
تفتیش کے دوران گرفتار مجاور نے خاتون کو سعود آباد قبرستان میں دفن کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ خاتون دو سال سے درگاہ پر آتی تھیں، یکم مئی کو خاتون درگاہ آئیں تو شدید بیمار تھیں، خاتون کی موت واقع ہوجانے پر قبرستان میں تدفین کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی قبر مل گئی ہے جلد قبر کشائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق قبرکشائی کے بعد میڈیکل بورڈ خاتون کی موت کی وجہ سے متعلق رپورٹ دے گا جس کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔