دلیپ کمار کو جمعرات کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائےگا، ڈاکٹر

05:57 PM, 9 Jun, 2021

ممبئی، بالی وڈسٹار دلیپ کمار کو کل ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 

معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کو چند روز قبل سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا جارہا تھا ۔ 

دوران علاج اداکار دلیپ کمار کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن کی وضاحت ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ٹویٹ پیغامات میں کی ۔ 

دوران علاج اداکار دلیپ کمار  کے کچھ ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹس مثبت آئی ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بالی وڈسٹار دلیپ کمار کی طبعیت اب پہلے سے بہتر ہے اور ان کو جمعرات کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مداحوں سے کہا تھا کہ " صاحب " کی طبعیت ٹھیک ہورہی ہے اور مداح ان کی موت کی خبروں پر کان نہ دھریں ۔

مزیدخبریں