کراچی ، معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے۔
ندا اور یاسر نواز نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے راز بتانے کے سیگمینٹ میں دلچسپ انکشافات کئے ۔
یاسر نواز نے ندا کے بارے میں ایک راز بتاتے ہوئے کہا کہ ندا رات کو سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے اور انہوں نے ان کے خراٹے ریکارڈ بھی کئے ہیں۔ جب کہ ندا نے یاسر کی اس بات کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بھی زیادہ تیز خراٹے نہیں لیتیں۔
یاسر نے اپنی اہلیہ کے بارے میں کہا کہ ایک بار ندا سو رہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ٹی وی کی آواز تیز تھی ندا نے مجھے کہا آواز کم کردو میں نے تھوڑی کم کردی۔ بعدازاں ندا نےغصے میں آکر ٹی وی ہی توڑدیا۔ اس کے علاوہ ندا غصے میں ایک بار ان کا لیپ ٹاپ بھی توڑچکی ہیں اور وہ نیند میں ہنستی بھی ہیں۔
اس موقع پر ندا نے اپنے شوہر کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر بہت تیز کھانا کھاتے ہیں یہاں تک کہ انہیں تیز کھانا کھانے پر اپنے والد سے مار بھی پڑچکی ہے۔ ندا نے مزید بتایا کہ یاسر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کی بارعب شخصیت ہے لیکن درحقیقت یاسر اونچائی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اور ڈر کے مارے وہ جہاز میں بھی نہیں بیٹھتے۔
ندا یاسر نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو گنجا ہونے سے بہت خوف آتا ہے یہاں تک کہ عمرے پر بھی یاسر نے خدا سے دعا مانگی تھی کہ یا اللہ میں گنجا نہ ہوجاؤں کیونکہ میں گنجا ہوکر بہت برا لگتاہوں۔ ندا نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو سوتے ہوئے چلنے کی عادت ہے۔