مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور

05:01 PM, 9 Jun, 2021

لاہور: سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیان دینے کا مقدمہ چل رہا ہے اور ریاست مخالف بیان دینے پر انہیں 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا، لاہور کی سیشن کورٹ نے آج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 
ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ ایک روز قبل بھی جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر کل چار سماعتیں ہوئیں تاہم عدالت نے آج ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کیلئے دو،دو لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزیدخبریں