لاہور: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک وائرل بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان اپنے چہرے کو دونوں ہاتھوں سے تھام کر اسے پوری طرح 180 ڈگری پر گھمانے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز حاصل کر لئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق اب تک صرف ڈرائونی فلموں میں ہی دیکھا گیا ہے کہ کوئی بھوت یا چڑیل انسانوں کو ڈرانے کیلئے اپنا چہرہ گھما لیتی ہے تاہم دنیا میں اب ایک ایسا نوجوان بھی موجود ہے جو بالکل انھیں مافوق الفطرت چیزوں کی طرح اپنی گردن کو گھما لیتا ہے۔
یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ اور ایپس پر اب تک اس دلچسپ ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
اس ویڈیو کو پہلے پہل معروف چینی ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، جہاں سے یہ دیکھتے دیکھتے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔
اس ویڈیو میں موجود نوجوان دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ پکڑتا ہے اور گردن کو گھما کر اپنی پچھلی برف لے جاتا ہے اور کچھ دیر بعد اسے واپس اپنی پوزیشن میں لے آتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین حیران ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی انسان میں اتنی لچک ہو کہ وہ اپنا چہرہ پوری طرح 180 ڈگری پر گھما لے اور اسے کوئی نقصان بھی نہ ہو۔
ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صلاحیت کے افراد دنیا میں بہت کم پائے جاتے ہیں جن کا جسم اس قدر لچکدار ہوتا ہے۔
ایسے افراد میں گردن کے پٹھے بہت زیادہ لچکدار ہوتے ہیں۔ لیکن عمل کو دہرانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے دماغ کو خون کی گردش رک سکتی ہے جس سے جان کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
نوٹ: برائے مہربانی ایسی خبر اور ویڈیو کو بچوں کو نہ دکھائیں اور ان کی پہنچ سے دور رکھیں، یہ خبر صرف لوگوں کی دلچسپی کیلئے ہے۔