‘پاکستان میں امریکی اڈوں کیلئے سفارتی سطح پر تعمیری اور قابلِ عمل بات چیت جاری ہے’

10:56 AM, 9 Jun, 2021

نیو یارک: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں امریکی اڈوں کیلئے سفارتی سطح پر تعمیری اور مثبت قابلِ عمل بات چیت جاری ہے ۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پاکستان میں امریکا کے کسی بھی فوجی ائیربیس کی موجودگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی تمام سہولیات پاکستان کے اپنے زیر استعمال ہیں اور پاکستان کسی بھی ملک کو اپنا کوئی فضائی اڈہ نہیں دے سکتا ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ فواد چودھری نے کہا کہ کینیڈا میں ہونے والا واقعہ وزیراعظم عمران خان کے تحفظات کا ثبوت ہے کہ مغرب میں اسلام کی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کابینہ نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسلام کی مخالفت کے بنیادی سبب کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اپنے بیان میں یہ واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اپنی فوجی ائیربیس امریکا کو نہیں دے رہا ۔

مزیدخبریں