آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

01:26 PM, 9 Jun, 2020

کابل: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی جس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرافغانستان پہنچ گئے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود تھے۔

افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی جس میں  دوطرفہ تعلقات اوربارڈرمینجمنٹ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزیدخبریں