نجی تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کی سفارش کرونگا، غلام سرور

نجی تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کی سفارش کرونگا، غلام سرور


راولپنڈی : وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میٹرک، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کلاسز شروع کرنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منظوری لی جا ئے گی، نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ مرحلہ وار کھولنے کی سفارش کرونگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اپسما) کے 20 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈویژنل ابرار احمد خان نے غلام سرور خان کو نجی تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے اور ریلیف پیکیج دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے اگر تعلیمی ادارے کھولے گئے تو اساتذہ کرام ایس او پیز پر بہتر عملدرآمد کریں گے۔