اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق پولیس کے لیگل سیکشن کا کہنا ہے کہ سنتھیا کے خلاف کارروائی ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے لیگل سیکشن کا کہنا ہے کہ سنتھیا بظاہر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 500 کے تحت بے نظیر بھٹو کی توہین کی مرتکب ہوئی، تاہم سنتھیا کے خلاف کارروائی ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتی ہے۔
پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ نے سنتھیا کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے رجوع کیا تھا۔