اسلام آباد: اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ عثمان خالد بٹ اور وہ ایک اچھے دوست ہیں اور ضروری نہیں کہ اچھے دوست شادی بھی کریں۔انہوں نے ایچ ایس وائے کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران ہیش ٹیگ ”اُسمایا“پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ شروع ہوا تو انہیں اور عثمان خالد بٹ کو یہ پتا ہی نہیں تھا کہ ہیش ٹیگ کیا ہوتا ہے، اکثر عثمان انہیں کہتے تھے کہ لوگ ان کے نام کی سپیلنگ غلط لکھتے ہیں اور پھر ڈرامہ سیریل”دیار دل“ کے بعد ہمیں پتا چلا کہ یہ تو عثمان اور مایا کا نام ملا کر ”اُسمایا“ لکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ہم دونوں نے شادی کر لی ہے اور پھر ہم نے سب کو بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے نئے پراجیکٹ بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سکرپٹس ہیں لیکن عثمان خالد بٹ کہتے ہیں کہ ہم دونوں مل کر کسی اچھے سکرپٹ پر کام کریںگے۔