لاہور : ایک مسافر ٹرین تلے آکر جان کی بازی ہار گیا

08:42 PM, 9 Jun, 2019

لاہور:لاہور کے کوٹ لکھپت سٹیشن پر ایک مسافر ٹرین تلے آ کر جان کی بازی ہار گیا ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کوٹ لکھپت سٹیشن پر رکی تو ایک مسافر ٹرین سے اپنا سامان اتارنے لگا گیا جبکہ اس دوران اس کا پائون پھسل گیا۔

مسافر جیسے ہی ٹرین کی پٹڑی پر گرا تو اس کے اوپر سے ٹرین گزر گئی ، واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

مسافر کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں